Posts

Showing posts with the label الحاد

مجھے اسلام نے الحاد سکھایا

تحریر: گلریز شسمی مسلمان جب بھی کسی غیر مسلم کو دعوت اسلام دیتا ہے تو اس بات کا دعوا بڑے ہی دھڑلے سے کر دیتا ہے کہ اسلام دنیا کا وہ واحد مذھب ہے جو مردوں اور عورتوں کو برابر کے حقوق دیتا ہے اور جنس کی بنیاد پر کسی قسم کی عدم مساوات کو فروغ نہیں دیتا ، مگر میں نے بچپن میں ہی محسوس کر لیا کہ مسلمان مرد اور مسلمان عورت کے درمیان جنسی عدم مساوات کا سلسلہ اس دن سے شروع ہوتا ہے جس دن وہ اس دنیا میں جنم لیتے ہیں ، اور اس دن تک جاری رہتا ہے جس دن وہ قبر میں اترتے ہیں- میں نے جس دن سوشل میڈیا پر پہلی بار اسلام سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اس دن سے لے کر آج تک سینکڑوں بار مومنین مجھ سے یہ سوال کر چکے ہیں کہ آخر وہ کیا حالات تھے جن کے با عث میں نے اسلام ترک کرکے الحاد اختیار کیا ؟   کچھ مومنین نے اپنے طور میرے بارے میں کچھ اندازے بھی لگاۓ مثال کے طور پر کچھ لوگوں   کا خیال ہے کہ میں نے   مختلف مذھب مخالف مصنفین کی تحریروں سے متاثر ہو کر الحاد اختیار کیا ، کچھ مومنین (خاص طور پر مومنات) کا یہ خیال ہے کہ میں کسی ملحد کی محبت میں گرفتار ہوکر اور اسکے ساتھ شادی کرنے کی ...

خدا، وجود اور عدم

تحریر : اینڈرسن شاہ  جب مؤمنین (تمام مذاہب کے) ملحدین کے دلائل کا جواب نہیں دے پاتے تو ان کی آخری پناہ گاہ بگ بینگ نظریہ ہوتی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ نظریہ خدا کو ثابت کرتا ہے کیونکہ نظریہ کہتا ہے کہ کائنات عدم سے وجود میں آئی، یہاں مؤمنین اس نظریے میں اپنے خدا کو (بغیر اس سے پوچھے) گھسیٹ لاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بگ بینگ خدا نے شروع کیا، دوسرے لفظوں میں خدا نے کائنات کو عدم سے تخلیق کیا، مؤمن بڑے سادہ لوگ ہوتے ہیں، جس الحاد سے وہ بھاگ رہے ہوتے ہیں انجانے میں پھر اسی میں گھر جاتے ہیں، بقول شاعر: میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں یہ بھی یاد رہے کہ دنیا کے کسی بھی مذہب میں نا تو کوئی بگ بینگ ہے اور نا ہی وجود اور عدم کی کوئی ڈیفی نیشن، حتی کہ کائنات کا بھی کسی مذہب میں کوئی ذکر نہیں ملتا، مذاہب میں صرف انہی چیزوں کا ذکر ہوتا ہے جو ننگی آنکھ سے کسی کو بھی نظر آسکتی ہیں، جیسے زمین، چاند، سورج، ستارے اور آسمان، تمام تر مذاہب میں خدا انہی چیزوں کو تخلیق کرتا نظر آتا ہے، مذاہب کے خدا نے کبھی کائنات تخلیق نہیں کی، نا ہی اس کا ذکر کیا، ک...

عظیم سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی زندگی پر ایک نظر

Image
تحریر: گلریز شمسی️ مشہور زمانہ برطانوی ماہر طبیعات اسٹیفن ہاکنگ چھیتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے – وہ آٹھ جنوری سن انیس سو بیالیس کو جنوب مشرقی انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں پیدا ہوۓ- انہوں نے ابتدائی تعلیم سینٹ ایل بینس اسکول ہرٹ فورڈ شائر سے حاصل کی جبکہ یونیورسٹی کالج آکسفورڈ سے گریجوشن اور ٹرینیٹی ہال کیمبرج سے پوسٹ گریجویشن اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں – ایک عظیم سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی سائنسی خدمات بے شمار ہیں – سن انیس سو چوہتر میں اس عظیم سائنسدان نے بلیک ہولز سے خارج ہونے والی بلیک باڈی تابکاری سے متعلق ایک تھیوری پیش کی جو کہ ان کے نام پر تاحال "ہاکنگ ریڈی ایشن تھیوری " کہلاتی ہے - ہاکنگ ریڈی ایشن تھیوری کے ساتھ ساتھ پین روز- ہاکنگ تھیورمز ، بیکن اسٹین- ہاکنگ فارمولا ، ہاکنگ انرجی ، گبنز – ہاکنگ اینسٹاز، گبنز- ہاکنگ افیکٹس ، گبنز- ہاکنگ اسپیس ، گبنز- ہاکنگ- یارک باونڈری ٹرمز اور تھورنے- ہاکنگ –پریسکل بیٹ بھی اس نامور سائنس دان کے عظیم کارناموں کی فہرست میں شامل ہیں – یہی وجہ ہے کہ اسٹیفن ہاکنگ کو آئین اسٹائن کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سائنسدان مان...