مجھے اسلام نے الحاد سکھایا
تحریر: گلریز شسمی مسلمان جب بھی کسی غیر مسلم کو دعوت اسلام دیتا ہے تو اس بات کا دعوا بڑے ہی دھڑلے سے کر دیتا ہے کہ اسلام دنیا کا وہ واحد مذھب ہے جو مردوں اور عورتوں کو برابر کے حقوق دیتا ہے اور جنس کی بنیاد پر کسی قسم کی عدم مساوات کو فروغ نہیں دیتا ، مگر میں نے بچپن میں ہی محسوس کر لیا کہ مسلمان مرد اور مسلمان عورت کے درمیان جنسی عدم مساوات کا سلسلہ اس دن سے شروع ہوتا ہے جس دن وہ اس دنیا میں جنم لیتے ہیں ، اور اس دن تک جاری رہتا ہے جس دن وہ قبر میں اترتے ہیں- میں نے جس دن سوشل میڈیا پر پہلی بار اسلام سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اس دن سے لے کر آج تک سینکڑوں بار مومنین مجھ سے یہ سوال کر چکے ہیں کہ آخر وہ کیا حالات تھے جن کے با عث میں نے اسلام ترک کرکے الحاد اختیار کیا ؟ کچھ مومنین نے اپنے طور میرے بارے میں کچھ اندازے بھی لگاۓ مثال کے طور پر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے مختلف مذھب مخالف مصنفین کی تحریروں سے متاثر ہو کر الحاد اختیار کیا ، کچھ مومنین (خاص طور پر مومنات) کا یہ خیال ہے کہ میں کسی ملحد کی محبت میں گرفتار ہوکر اور اسکے ساتھ شادی کرنے کی ...