Posts

Showing posts with the label گلریز شمسی

خدا اور فرشتوں کے درمیان ایک مکالمہ

Image
تحریر: گلریز شمسی صحیح بخاری : 6045 اللہ تعالی کے کچھ فرشتے گھوم پھر کر اہل ذکر کو تلاش کرتے رہتے ہیں- جب انھیں کچھ ایسے لوگ ملتے ہیں جو اللہ کے ذکر میں مشغول ہوں تو وہ ایک دوسرے کو پکارنے لگتے ہیں کہ یہاں آو (تم جس چیز کی تلاش میں ہو وہ یہاں ہے-) چناچہ نچلے آسمان تک اپنے پروں کو پھڑپھڑاتے ہوئے ذکر کرنے والوں کو گھیرے میں لے لیتے ہیں-  اللہ تعالی کی تابعدار مخلوق فرشتےکی ایک خیالی تصویر مشہور صحابی رسول حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےاللہ کے نیک اور عبادت گذار بندوں سے متعلق فرمایا: ان کا (فرشتوں کا) رب ان (فرشتوں) سے دریافت کرتا ہےکہ میرے بندے کیا کہہ رہے ہیں؟؟ فرشتے عرض کرتے ہیں : آپکی تکبیر اور تسبیح کر رہے ہیں اور آپکی حمد اور بڑائ بیان کر رہے ہیں- اللہ تعالی فرماتے ہیں : کیا انھوں نے مجھے دیکھا ہے؟؟ فرشتے کہتے ہیں کہ نہیں خدا کی قسم انھوں نے آپکو نہیں دیکھا- اللہ تعالی فرماتے ہیں: اگر انھوں نے مجھے دیکھا ہوتا تو کیا ہوتا؟؟ فرشتے عرض کرتےہیں کہ اگر انھوں نے آپ کو دیکھا ہوتا...

ہندہ زوجہ ابو سفیان سنیوں ، شیعوں اور ملحدوں کی نظر میں

Image
تحریر:  گلریز شمسی ام المومنین حضرت ام حبیبہ کی والدہ ہندہ زوجہ ابو سفیان قریش کے ایک نا مور سردار عتبہ بن ربیعہ کی چہیتی صاحبزادی تھیں جنھوں نے اپنا بچپن اور جوانی اپنے کافر اور اسلام دشمن باپ کی شفقت تلے نہایت عیش و آرام میں گذارا - آپ کا پہلا شوہر حفص ابن مغیرہ جوانی ہی میں انتقال کر گیا جسکے با عث ایک شیر خوا ر بیٹے کی پرورش کی ذمہ داری تنہا آپ کے نازک کندھوں پر آ پڑی - والد کے بے حد اصرار کے با وجود آپ اپنے ہم عمر شخص کے ساتھ دوسری شادی پر راضی نا ہوئیں کیوں کہ آپ اپنے بیٹے پر سوتیلے رشتوں کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی تھیں - یہی وجہ تھی کے آپ نے اپنی عمر سے کہیں زیادہ بڑے ال فکاہ سے شادی کر لی جو رشتے میں آپکے بیٹے کا تایا تھا - ال فکاہ نے ہندہ کے کردار سے متعلق شک میں مبتلا ہو کر ان سے علیحدگی اختیار کر لی - اس مو قع پر آپ کے کافر والد نے آپ کا بھرپور ساتھ دیا - جب آپ کی بے گناہی ثابت ہوگئی تو آپکے شوہر ال فکاہ نے آپ سے معذرت کرتے ہوے واپس گھر چلنے کی استدعا کی مگر آپ نے انکار کر دیا جب آپکی شوہر سے علیحدگی ہو گئی تو بہت سے لوگوں کی جانب سے آپکو شادی کے پیغامات موصول ہوۓ ...

میدان احد --- جب رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی

Image
تحریر : گلریز شمسی کہتے ہیں کہ سچا مومن وہ ہے جو الله پر مکمل بھروسہ رکھتا ہے اور مشکل وقت میں صرف اور صرف الله کو پکارتا ہے اور اس ہی سے مدد مانگتا ہے - مگر غزوہ احد میں جب رسول الله دشمنوں میں گھر گئے تو موت کے خوف سے آپ کی گھگھی بن گئی اور آپ اللہ کو پکارنے کے بجاۓ صحابہ کو پکارنے لگے - . ابن ہشام کی جلد نمبر دو کے صفحہ نمبر چوراسی پر درج ہے کہ میدان احد میں ایک وقت رسول الله پر مشرکین کا ایسا دباؤ بڑھ گیا کہ آپ نے بلند آواز میں متشر صحابہ کو مخاطب کیا اور فرمایا: " کوئی ہے جو ان مشرکین کو مجھ سے دور کر دے اور جنت میں میرا رفیق بنے ؟؟ " حق و انصاف کے علمبردار مسلمان مجاہدین  محمد کی اس التجا کے جواب میں جو سات صحابہ سامنے آئے ان میں سے ایک سعد بن ابی وقاص بھی تھے – آپ نے دشمن کی صفحوں میں ایک ہزار سے زائد تیر پھینکے – انہوں نے رسول الله کو اپنی پیٹھ کے پیچھے لے لیا اور مشرکین کی جانب سے جتنے بھی تیر آتے انہیں اپنے اہنی ہاتھوں اور سینے پر روک لیتے – رسول الله اپنے ترکش کے تیر نکل نکل کر حضرت سعد کے آگے رکھ دیتے اور فرماتے     " تیر چلاؤ،...

ایک کہانی بہت پرانی

Image
تحریر : گلریز شمسی  کسی ملک میں ایک بادشاہ حکومت کیا کرتا تھا - وہ تھا تو بے حد بیوقوف مگر خود کو بہت عقلمند سمجھتا تھا اور اس کی خواہش تھی کہ باقی تمام لوگ بھی اسکو عقلمند سمجھیں - اسکے درباری امراء کیونکہ بادشاہ کی فطرت سے اچھی طرح واقف تھے لہٰذا ہر وقت اسکی عقلمندی کی جھوٹی تعریفیں کر کے ڈھیروں انعامات وصول کرتے رہتے تھے - بادشاہ چونکہ خود کو بے حد عقلمند سمجھتا تھا لہذا وہ اپنے ارد گرد بھی عقلمند افراد ہی چاہتا تھا- جس کسی   امیر یا وزیر کے بارے میں بادشاہ کو ذرا سا بھی شک ہوجاتا   کہ وہ بیوقوف ہےتو    بادشاہ سلامت فورا اسکو عہدے سے فارغ کرکے قید میں دلوادیتے – وقت اسی طرح گزرتا رہا اور   بادشاہ کی اس نام نہاد عقلمندی (بے وقوفی ) کی شہرت دور دور تک پھیل گئی-   یہی شہرت جہاں ہر شخص تک پہچی ، وہیں ایک ایسے شخص تک بھی پہچ گئی جو بے حد مکار اور چالاک تھا - اس شخص نے بیوقوف بادشاہ کو مزید بیوقوف بنا کر فائدہ اٹھانےکا منصوبہ بنایا - وہ شخص ایک ماہردرزی کے بھیس میں بادشاہ سلامت کے دربار میں حاضر ہوا اور بادشاہ کی ذہانت اور فہم و فراست کی...

اسلامی نظام عدل : سامان صد ہزار نکمداں کیۓ ہوۓ

Image
تحریر : گلریز شمسی آج سے چند سال قبل فن تعمیر کے عظیم شاہکار تاج محل کی کشش بیلجیم کے ایک ستاون سالہ شہری کو ہندوستان کے شہر آگرہ کھینچ لائی- یہ شخص بلکل تنہا تھا اور پہلی بار ہندوستان آیا تھا - چونکہ یہ شخص ہندوستانی زبان سے بھی واقفیت نہیں رکھتا تھا لہذا اس نے اپنی آسانی اور سہولت کی خاطر ایک اٹھائیس سالہ ہندوستانی ٹیکسی ڈرائیور کو بحثیت گائیڈ ملازم رکھنے کا فیصلہ کر لیا – ہندوستانی ٹیکسی ڈرائیور نے موقع پاتے ہی اپنے غیر ملکی آجر کو قتل کر دیا اور اسکا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگیا – بیلجیم کے اس شہری کی لاش ریسٹ ہاؤس کے اسی کمرے میں پائی گئی جس میں وہ عارضی طور قیام پزیر تھا – بیلجیم کے سفارت خانے کی جانب سے اس المناک سانحے پر بھارتی حکومت سے شدید احتجاج کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ قاتل کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا - بھارتی پولیس کی سرتوڑ کوششوں کے نتیجے میں چند ہی دنوں میں ناصرف قاتل کو گرفتار کرلیا گیا بلکہ اسکے قبضے سے مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا گیا - قاتل نے اقرار جرم کیا مقدمہ چلا اور اسے قانون کے مطابق سزا سنا دی گئی – اسلامی عدل : جسکا کا ...

مجھے اسلام نے الحاد سکھایا

تحریر: گلریز شسمی مسلمان جب بھی کسی غیر مسلم کو دعوت اسلام دیتا ہے تو اس بات کا دعوا بڑے ہی دھڑلے سے کر دیتا ہے کہ اسلام دنیا کا وہ واحد مذھب ہے جو مردوں اور عورتوں کو برابر کے حقوق دیتا ہے اور جنس کی بنیاد پر کسی قسم کی عدم مساوات کو فروغ نہیں دیتا ، مگر میں نے بچپن میں ہی محسوس کر لیا کہ مسلمان مرد اور مسلمان عورت کے درمیان جنسی عدم مساوات کا سلسلہ اس دن سے شروع ہوتا ہے جس دن وہ اس دنیا میں جنم لیتے ہیں ، اور اس دن تک جاری رہتا ہے جس دن وہ قبر میں اترتے ہیں- میں نے جس دن سوشل میڈیا پر پہلی بار اسلام سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اس دن سے لے کر آج تک سینکڑوں بار مومنین مجھ سے یہ سوال کر چکے ہیں کہ آخر وہ کیا حالات تھے جن کے با عث میں نے اسلام ترک کرکے الحاد اختیار کیا ؟   کچھ مومنین نے اپنے طور میرے بارے میں کچھ اندازے بھی لگاۓ مثال کے طور پر کچھ لوگوں   کا خیال ہے کہ میں نے   مختلف مذھب مخالف مصنفین کی تحریروں سے متاثر ہو کر الحاد اختیار کیا ، کچھ مومنین (خاص طور پر مومنات) کا یہ خیال ہے کہ میں کسی ملحد کی محبت میں گرفتار ہوکر اور اسکے ساتھ شادی کرنے کی ...