ہماری تاریخ!

تحریر : قاری حنیف ڈار


،خلیفہ راشد عثمان غنیؓ کی لاش تین دن " مزبلہ " کچرہ کُنڈی میں پڑی رھی
ایک جگہ دفنانے لگے تو محلے والوں نے کہا کہ " اگر یہاں دفنایا تو ھم باغیوں کو بتا دیں گے " وھاں سے جسد خاکی کو اٹھایا گیا  آگے چلے ایک گھر میں رکھنے لگے حالت یہ تھی کہ کوئی دروازہ نہیں کھولتا تھا ، کسی کے لئے کھدی ھوئی قبر میں آپ کو دفن کر دیا گیا
-اس کے بعد پھر چل سو چل  مارنے والے بھی رضی اللہ عنھم اور مرنے والے میں رضی اللہ عنھم
جو حق پر تھے ان کو دو بندے مارنے کا ثواب اور جو اجتہادی غلطی پر تھے ان کو ایک بندہ مارنے کا ثواب

خونچکاں تاریخ اسلام 

آٹھ لاکہ چھ ہزار ،  منہ سے کہنا آسان ھے  مگر اتنے انسانوں کو مارنے کے لئے پتھر کا جگر چاھئے ، خاص طور پر وہ بندے جو کل تک اللہ کے رسول  ﷺ کے دائیں بائیں ایک دوسرے کے دست و بازو بن کر لڑتے تھے آج ایک دوسرے کی گردنیں مار رھے تھے
اس کے بعد یزیدی فوج کا مدینے پر حملہ اور نبی ﷺ کے شھر کو تین دن تک قتلِ عام،
!!اور  مومنات کے زنا بالجبر کے لئے جائز قرار دے دیا گیا😥
پھر نواسہ رسول ﷺ کے پورے خاندان کو ایک ولد الحرام ابن زیاد نے مٹا کر رکھ دیا اور ان کا سر جسد سے کاٹ کر یزید کو شام بھیج  دیا
پچاس  سال کے اندر اندر تم مسلمانوں نے ھی اپنے نبی کے احسان کا بدلہ چکا دیا 
پھر حجاج بن یوسف نے مکے کا محاصرہ کیا
منجنیق سے بیت اللہ پر سنگ باری اور آگ کے گولے برسائے جس سے بیت اللہ کو آگ لگ گئ اور صدیوں کے تبرکات جل کر راکھ ھو گئے
ابن زبیر کی لاش کا سر کاٹ کر تین دن مکے میں لٹکایا گیا
حجاج بن یوسف نے قسم کھائی تھی کہ جب تک مکے والوں کے خون میں اس کے گھوڑے کے سُم نہیں ڈوبیں گے وہ قتلِ عام نہیں روکے گا  اور ایسا ھی ھوا
پھر امویوں کے مظالم اور عباسیوں اور امیوں کی آپس کی لڑائیاں
طارق بن زیاد کے ساتھ کیا ھوا ؟
موسی بن نصیر کے بیٹوں کو اس کے سامنے قتل کیا گیا اور لوھے کے ستون میں آگ بھر کو موسی بن نصیر کو اس سے باندھ دیا گیا  محمد بن قاسم کے ساتھ کیا ھوا ؟،
خلیفہ کے دربار میں انسانی کھال اتارنے کا ماھر لازم رکھا جاتا تھا
منصور کے دربار میں جلاد ، چمڑے کی چٹائی اور سر اتارنے والا نمدہ ھمیشہ تیار رھتا تھا
امام مالک کے ساتھ کیا ھوا
ابی حنیفہ کے ساتھ کیا ھوا
احمد ابن حنبل کے ساتھ کیا ھوا
اورنگ زیب نے بھائیوں کے ساتھ کیا کیا ،، باپ کے ساتھ کیا کیا
سوریوں نے مغلوں کے ساتھ کیا کیا
احمد شاہ ابدالی نے کیا کارنامہ کیا تھا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
یہ سب صرف عنوان ھیں مگر ان کی تفصیل نہایت خون آشام اور عبرت ناک ھے
!یہ ہے وہ خلافتِ راشدہ اور اصلی بدوی تاریخ جس پر ہمارے لوگ فخر کرتےہیں 


----------------------- مرکزی صفحہ ----------------------------- 

Comments

Popular posts from this blog

معراج نبوی ــ قرآن احادیث اور تاریخ کی روشنی میں

ایک کہانی بہت پرانی

خدا اور فرشتوں کے درمیان ایک مکالمہ